اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

ناکام حکومت بھی دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں ۔مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی ، ساتھ ہی  کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت بھی دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نوازنے کہا کہ بلوچتان میں دہشتگردی کی لہر سے لڑنے والے تمام فوجی جوانوں اورافسران کے ساتھ میری دعائیں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیزکی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اوران کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔