عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو
عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو

نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

لاہور:مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق میڈیکل بورڈ کا سربراہ پروفیسر ڈاکٹرعارف ندیم کو مقرر کیا گیا ہے، یہی بورڈ پہلے سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کے لیٹر پر محکمۂ داخلہ پنجاب نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دستاویزات محکمۂ صحت کو بھجوائی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ میڈیکل بورڈ کو ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی دستاویزات بھجوائے گا۔ذرائع محکمۂ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ 9 رکنی بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

امریکی ڈاکٹر فیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو نئی دستاویز جمع کرائی تھی۔