اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

کے پی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔

وکیل الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آبادبنچ نےالیکشن کمیشن کونہیں سنا، عدالت نےہمیں سنےبغیربلدیاتی انتخابات کاشیڈول مؤخرکردیا، یکم فروری کی سماعت کانوٹس 2 فروری کوموصول ہوا،نوٹس ملنےتک پشاورہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات مؤخرکرچکی تھی۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کوفیصلےسےپہلےالیکشن کمیشن کامؤقف سنناچاہیےتھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تصدیق نہیں ہوئی کہ موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں ، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا عدالت نے نہیں ، ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلد ی کیا تھی ۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔