اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کااعلان کرنا گورنرز کا کام ہے۔فائل فوٹو
اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کااعلان کرنا گورنرز کا کام ہے۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا بھی نوازشریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نااہل ہیں ۔ کنور دلشاد

اسلام آباد:سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیے جانے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا بھی نوازشریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نااہل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ۔پی ٹی آئی رہنما آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف شکار ہوئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہناتھا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت غلط بیان حلفی دیا، فیصل واوڈا کو مراعات اور تنخواہیں2 ماہ میں واپس جمع کروانا ہوں گی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا سپریم کورٹ سے فیصلے کے خلاف رجوع کر سکتے ہیں۔