کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے احتجاج پر لاٹھی چارج کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، کمشنرکراچی اورآئی جی سندھ سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ایم کیو ایم کے پرامن دھرنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا،عدالت واقعے کا مقدمہ وزیراعلیٰ ، کمشنرکراچی اورآئی جی سندھ و دیگر پر درج کرنے کا حکم دے ۔
عدالت نےایم کیو ایم کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیے ۔عدالت نے 15 فروری تک ایس پی کمپلینٹ سیل ساؤتھ سے جواب طلب کرلیا۔