کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے واضح کر دیا کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد میں کوئی مستقل دھرنا دینے نہیں جا رہی ۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ 27 فروری کے لانگ مارچ کیلیے پیپلزپارٹی کی تیاریاں زبردست انداز میں جاری ہیں ، جیسے ہی ہمارا مارچ اسلام آباد پہنچے گا لوگوں کی تعداد لاکھوں تک ہو جائے گی ،دیگر جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ مارچ میں آرہے ہیں یا نہیں ۔
سعید غنی نے واضح کر دیاکہ پیپلزپارٹی بیروزگاری ،معیشت کی تباہی ،مہنگائی سمیت لوگ مسائل پر احتجاج کرے گی ، حکومت کو ہٹانے کے لیے آئینی اختیارات استعمال کریں گے، پیپلزپارٹی اسلام آباد میں مستقل دھرنا نہیں دے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جب ساری جماعتیں اتفاق کریں گی تب ہی عدم اعتماد کی طرف جاسکتے ہیں، عمران خان خود 70 سال میں سیاست نہیں سیکھ سکیں ۔