لندن: خفیہ اثاثوں کا پتہ لگانے والے ادارے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپٹ نہیں، ان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگتا ہوں، دو دھائیوں سے نواز شریف کے خلاف احتساب کے نام پر نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہوں ،لوٹی گئی دولت کے حوالے سے تحقیقات میں نواز شریف یا ان کی فیملی کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔
موسوی کامزید کہنا تھاکہ حکومت پاکستان بدعنوانی کے خلاف کاوشوں کی بجائے مخالفین کو نشانہ بنانے میں دلچسپی سے مایوسی ہوئی، حکومت پاکستان کا مجھ سے براہ راست رابطہ تھا، مشیر احتساب شہزاد اکبرکے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم عمران خان، منسٹر شپنگ اینڈ پورٹس علی زیدی کے ذریعے مجھ سے رابطے میں تھے، علی زیدی سے بات چیت کے شواہد اور گواہان موجود ہیں، ایک موقع پر علی زیدی نے پوچھا کہ کیا شہزاد اکبر کرپٹ ہے اور کیا وہ اپنے لیے پیسے کمانا چاہتا ہے، میں نے واضح کیا کہ بغیر ثبوت کے میں کسی پر الزام نہیں لگاتا۔