سوات:ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے وزیر اعظم عمران خان کو50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ وزیر اعظم کو جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے اس لیے عوامی نمائندوں کے انتخابات والے اضلاع میں جلسے جلوسوں اورانتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے۔
وزیر اعظم نے پابندی کے باوجود سوات میں جلسہ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے وزیر اعظم کے علاوہ وفاقی وزرا اور صوبائی وزیروں کو بھی جرمانہ کیا ہے۔ اس سے قبل لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بھی عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا تھا۔