آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

پیرکوعدم اعتماد نہ آئی توپھرکوئی ہم سے نہ پوچھے۔شہبازشریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خبردارکیا ہے کہ پیرکو پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرکوئی ہم سے نہ پوچھے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ اسد قیصرنے اسپیکرقومی اسمبلی کے بجائے پی ٹی آئی کے ورکرکا کرداراداکیا۔پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرہم سے کوئی نہ پوچھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خبردارکرتا ہوں اگرانہوں نے غلام بننے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کے لیے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ پوری قوم کی نظر پارلیمان کی طرف لگی ہوئی ہے اپنی من مانی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسپیکرنے 14 روز میں اجلاس نہ بلا کرآئین کی خلاف ورزی کی ہے۔