پی ٹی آئی  کے جلسے میں  حکومتی وزرا اور ارکان خطاب کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی  کے جلسے میں  حکومتی وزرا اور ارکان خطاب کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کاعوامی طاقت کا مظاہرہ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پیریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پنجاب، خیبرپختونخوا اور ہزارہ سے آمد کے بعد جسلہ شروع ہو چکا ہے۔

عمران خان نے بے روزگار ٹولے کو بے نقاب کردیا۔مراد سعید

امر بالمعروف  کے عنوان سے پی ٹی آئی  کے جلسے میں  حکومتی وزرا اور ارکان خطاب کر رہے ہیں ، وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کیخلاف مقدمہ لڑا، اب اس کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے۔مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ  عمران خان نے بے روزگار ٹولے کو بے نقاب کردیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپ لوگ بتائے کہ   اندرونی و بیرونی سازشوں کو کس نے بے نقاب کیا، یورپی یونین سے سوال کس نے کیا، عوام بتائے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز کس نے اٹھائی، اگر ان سوالوں کا جواب عمران خان ہے تو جان لیں کہ  خود داری کے خلاف اور خود مختاری کے خلاف اب بڑی سازش ہو رہی ہے ، آپ سب دوست حلف لیں کہ  اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔

عمران خان کو کوئی نہیں ہٹا سکتا۔پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو تکلیف یہی ہے کہ وزیر اعظم ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں اور وہ ملک کو چوروں اور لٹیروں سے بچانا چاہتے ہیں۔ یقین دلاتا ہوں عمران خان نہیں جا رہے اور کوئی عمران خان کو ہٹا بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ میں اختیارات ہیں وہ بھی واپس چلے جائیں گے، ہمیں بلیک میل کیا گیا، ہمارے ساتھ بلیک میلرز اراکین قومی اسمبلی تھے جو چھوڑ کر چلے گئے لیکن ہمیں تحریک انصاف کا کوئی رکن چھوڑ کر نہیں گیا۔ جب یہ عوام میں جائیں گے تو ان کو بے عزت کیا جائے گا، ان پر کالا رنگ ڈالا جائے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کو ایماندار لیڈرعمران خان کا ساتھ دینا ہو گا اورعمران خان ملک کو لٹیروں سے پاک کرانا چاہتے ہیں۔

ایک چوہا سندھ کی گندم کھا گیا۔علی زیدی

وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع بھی نہیں ہوئی۔ عمران خان صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا لیڈر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کے اسکول اوراسپتال تباہ کر دیے۔ 3 چوہوں میں سے ایک چوہا سندھ کی گندم کھا گیا اور چوہے مافیا کا نام آصف زرداری ہے۔ ان چوہوں کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

عوام نےاپنا فیصلہ سنادیاوہ عمران خان کے ساتھ ہے۔شفقت محمود 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ  ہم نے تعلیمی نصاب ایک کر دیا، ہم نے صحت کارڈ دے کرغریب کی خدمت کی،  انہوں نے صرف عوام کا پیسہ لوٹا، یہ سارا پیسہ عوام کا پیسہ ہے جس سے یہ بندربانٹ کر رہے ہیں،ان کو دوبارہ موقع دینا ایسا ہے کہ چور کو دوبارہ گھر میں بٹھا لیں،فضل الرحمن نے مشرف سے ڈی آئی خان میں ہزاروں ایکڑ زمین لی،چھوٹے میاں کے چپڑاسیوں کے پاس بھی اربوں روپے ہیں،یہ جو لندن کے فلیٹ ہیں یہ کہاں سے آئے آج تک نہیں بتا سکے،پاکستان کےعوام نےاپنا فیصلہ سنادیاوہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ  عمران خان نے عوام کو بیدار کردیا ہے،ہماری ق لیگ سے بات چیت چل رہی ہے،اپوزیشن جو کچھ بھی کہہ رہی ہے اس پر رائے نہیں دوں گا،جلسہ گاہ میں اتنی جگہ نہیں جتنی تعداد میں عوام آرہے ہیں۔