اسلام آباد:سابق صدرآصف علی زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور راناثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور رانا ثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ بول دیا۔متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔