اسلام آباد:وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی کا اہم ہنگامہ خیزاجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوگیا،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی،تحریک عدم اعماد کی قراد داد کے حق میں161ووٹ پڑے۔
تحریک عدم اعتماد پر بحث31مارچ بروز جمعرات کو ہوگی،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے دو دن کیلیے اجلاس ملتوی کر دیا،حکومت کی اتحادی جماعتیوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی ، اتحادیوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔حریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا 27 نکات پر مشتمل ہے، وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں شامل ہے۔
عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر152 ارکان کے دستخط موجود ہیں، تحریک کو کامیابی کے لیے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اسے مطلوبہ تعداد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
قومی اسمبلی کے ایوان میں کل نشستیں 341 ہیں جس میں سے 178 حکومت اور اس کے اتحادیوں کے پاس ہیں جب کہ 163 ارکان اپوزیشن کے ہیں۔