لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کی تصدیق کردی اور کہاہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم اور قوم کی امانت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کر دیاہے ، وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا،عمران خان میرے قائد ہیں ،ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا ، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں ، عہدے کی خواہش نہیں ، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاﺅں گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ عثمان بزدار نے عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جس کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔