اسلام ٓٓباد:وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شام کو کسی بھی وقت قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں بڑا اعلان بھی کریں گے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا تاہم پھر یہ خطاب مؤخر کردیا گیا۔