اسلام آباد:معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے عالمی ریٹنگ میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کر دی۔
موڈیز رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ہوگئی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے باعث پاکستانمیں بے یقینی اور پالیسی کا تسلسل متاثر ہوگا جبکہ ترقی کیلیے اصلاحات پر عملدرآمد کا عمل بھی متاثر ہوگا جبکہ آئی ایم ایف سے جاری معاملات بھی متاثر ہونگے ۔
موڈیز کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک سے ٹیکس اصلاحات بھی متاثر ہوں گے جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں برھنے سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے ، موجودہ حالات میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گھٹنا شروع ہو جائیں گے جس سے بین الاقوامی ادائیگیاں پاکستان کے لئے مشکل ہو سکتی ہیں۔