آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو
آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کاالیکشن آئین کےمطابق ہوناضروری ہے۔چیف جسٹس

اسلام آباد:اسپیکرکی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  عدالت نےابھی تک پنجاب پرکوئی باضابطہ حکم جاری نہیں کیاتھا، اتنابتادیں کل پنجاب میں وزیراعلیٰ کاالیکشن ہوگایانہیں؟۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے  جواب دیا کہ پنجاب میں بھی جمہوریت کامذاق بنایاجارہاہے، حکومتی ارکان کوہوٹلزمیں قیدرکھاگیاہے،اسپیکرپنجاب اسمبلی آئین کی مکمل پاسداری کریں گے۔ نئےوزیراعلیٰ کےانتخاب تک عثمان بزدارکام جاری رکھےہوئےہیں،

 چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کاالیکشن آئین کےمطابق ہوناضروری ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یقین دیانی کراتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا، ووٹوں کی گنتی سیکریٹری کرتا ہے،اسپیکر نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفی دیا وہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک قائم مقام وزیر اعلیٰ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔