عمران خان نے جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہو گئی۔فائل فوٹو
عمران خان نے جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہو گئی۔فائل فوٹو

عمران خان آج پریس کانفرنس کرکےاستعفی دے دیں گے۔لطیف کھوسہ

 کراچی:سابق گورنر پنجاب اور وکیل رہنما سینیٹر لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان آج پریس کانفرنس کرکےاستعفی دے دیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالادستی پر مہرثبت ہے۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئےلطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آصف علی زرداری نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اور تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پنجاب اسمبلی کو خار دار تاریں لگا کے بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے یہ سیاسی بصرت ہے کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کیا اور ق لیگی رہنما بھی آصف زرداری کے ساتھ تھے انہیں مبارکباد دے رہے تھے۔

 آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ عمران خان نے جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ پنجاب اسمبلی کو تالے لگائے گئے۔