اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی محسن جمیل بیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں سائبر کرائمز کے تحت ایف آئی آرکوغیر قانونی قرار دے کرخارج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ محسن بیگ کے خلاف پیکا کی سیکشن 20 کے تحت درج مقدمہ خارج کیا گیا، شکایت کنندہ مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت صحافی بلال غوری اورابصارعالم کے خلاف بھی مقدمات خارج کردیے۔