شاہ محمود اور شہباز شریف امیدوارہوں گے۔فائل فوٹو
شاہ محمود اور شہباز شریف امیدوارہوں گے۔فائل فوٹو

نئے وزیر اعظم کا انتخاب۔شہباز شریف اورشاہ محمود قریشی آمنے سامنے

اسلام آباد: نئے وزیراعظم کے لئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔وزارت عظمیٰ کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 3 بجے تک مکمل کی جائے گی۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل (بروز پیر) ہوگا،

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلان کیا تھا کہ نئے وزیراعظم کا انتخاب 11 اپریل بروز پیر ہوگا، جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو دوپہر2 بجے ہو گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اب نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کران کے لیے آج دوپہر 2 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے ہیں۔  شہبازشریف نے خود کاغذات نامزدگی جمع کروائے اورخواجہ آصف اوررانا تنویر شہباز شریف کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اورنئے قائد ایوان کے لیے سابق وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ عامر ڈوگراورعلی محمد خان ہیں۔