اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگرارکان نےقومی اسمبلی نے استعفے دیدیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا، علی نواز اعوان،فرخ حبیب،حالیہ حمزہِ علی زیدی، عامر ڈوگر،علی امین گنڈاپور، فواد چوہدری نے استعفی دیدیا۔
پارلییمانی اجلاس کے شرکا نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ پارٹی ارکان نے کہا کہ استعفوں سے متعلق عمران خان جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔
ذرائع کے مطابق استعفے وزیراعظم کے انتخاب کیلیے ہونے والی ووٹنگ کے بعد دیئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی شاہ محمود قریشی کو ووٹ ڈالنے اور نتیجہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے ، سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سے ملاقات میں ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔
پی ٹی آئی ارکان مستعفی ہونے پر تقسیم ہوگئے۔ اکثریتی ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے کی بجائے پارلیمنٹ میں جمہوری لڑائی لڑی جائے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، حماد اظہر، شیخ رشید، علی اعوان مستعفی ہونے کے حق میں ہیں۔ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام سمیت اکثریتی ارکان مستعفی نہ ہونے کے حق میں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس ضمن میں پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا جنہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکراسمبلی کو بھجوا دیا،علی نواز اعوان نے بھی مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ جن جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنا دیا ، میرے لوگوں کو پناہ گزین ، میری والدہ کو زندہ درگور کر دیا کیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں ؟، ایبسولوٹلی ناٹ ۔