شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔فائل فوٹو

شہزاد اکبراور شہباز گل کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالتے ہوئے وزارت داخلہ کا آرڈر کل تک کیلیے معطل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبراورشہباز گل کی سٹاپ لسٹ سے نام نکلوانے کیلیے درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ جی معاملہ کیاہے،بلیک لسٹ کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ موجود ہے ،وکیل نے کہا کہ اس وقت کوئی وزیراعظم بھی ملک میں موجود نہیں تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نوٹس جاری کر کے کل پوچھ لیتے ہیں ،وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی نام بلیکس لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے اور سیکریٹری داخلہ سے وضاحب بھی طلب کر لی ہے ۔ عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ سیکریٹری داخلہ کسی افسر کو عدالتی معاونت کیلئے مقرر کریں۔ عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیاہے اور وزارت داخلہ کا آڑڈر کل تک کیلیے معطل کر دیاہے ۔ عدالت نے سماعت کل دس بجے تک ملتوی کردی ۔