این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔فیصلہ محفوظ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق دائردرخواست پر سماعت کی۔ وکیل ق لیگ نے موقف اپنایا کہ ڈپٹی اسپیکرپراعتماد نہیں وہ صاف الیکشن نہیں کروا سکتے، ڈپٹی اسپیکر نے ابھی سے سیکریٹری پنجاب اسمبلی پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا پھر ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے؟ ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب صاف اور شفاف کروانے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین مشترکہ طور پر ووٹنگ کے لیے پرائزئیڈنگ افسر مقرر کریں۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں چار آزاد حیثیت سے ممبران ہیں، ان میں سے ایک کو ووٹنگ کے لیے پرایزئیڈنگ افسر مقرر کر دے، چاروں ممبران باعزت اور اچھی شہرت کے حامل افراد ہیں۔

وکیل ق لیگ نے کہا کہ جگنو محسن نے شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کی، ہمیں چاروں ممبران پر اعتماد نہیں ہے۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کیا پھر ہوائی مخلوق الیکشن کروانے آئے، ہر ایک پراعتماد نہیں تو حمزہ شہباز کو بلا مقابلہ منتخب کروا دیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔