بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4روپے 85پیسے مہنگی کر دی ،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فویل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی ۔

فیصلے کے اطلاق سے بجلی صارفین پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے علاوہ  پونے 38ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔