لاہور:گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تشدد سے چوہدری پرویز الٰہی کا بازو مبینہ طور پر ٹوٹ گیا جس کے اندراج مقدمہ کیلیے درخواست دی گئی تو پولیس نے انہیں میڈیکل کرانے کا کہہ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی نے خود پر ہونے والے تشدد کے خلاف قلعہ گجر سنگھ پولیس اسٹیشن میں درخواست دی ، تھانے کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو میڈیکل کرانے کیلئے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے تاہم ابھی میڈیکل نہیں کرایا گیا ۔