سردارتنویرالیاس آج  3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔فائل فوٹو
سردارتنویرالیاس آج  3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔فائل فوٹو

سردار تنویرالیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

مظفرٓآباد:تحریک انصاف کے سردارتنویرالیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں  سردارتنویرالیاس کوبلا مقابلہ آزاد کشمیرکا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔

وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے صرف سردار تنویرالیاس نے  کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،اپوزیشن کی جانب  اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا،اپوزیشن  جماعتیں ایوان میں صرف احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں جس کےبعد وہ واپس لوٹ گئیں ۔سردارتنویرالیاس آج 3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔