آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

اسی رفتار سے کام کروں گا جس کی مجھے عادت ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب آپ کو گھبراہٹ ہوگی، عوام کی ختم ہوگی، عمران خان اتحادی حکومت سے خوفزدہ ہیں، اسی رفتار سے کام کروں گا جس کی مجھے عادت ہے۔

وزیراعظم نے پشاور موڑ تا نیواسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے چارسال میں میٹرو بس سروس کا حلیہ بگاڑ دیا، انہیں غریب کا احساس ہوتا تو منصوبہ چار گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا، اورنج لائن منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے، سابق حکومت کو غریب سے کوئی غرض نہیں تھی، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں پرچل رہے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کو یہ تحفہ نواز شریف نے 2017 میں دیا،اس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہونا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی دیگر کی طرح تاخیر کا شکارہوا، منصوبے کا اصل تخمینہ 16 ارب تھا، منصوبےمیں تعطل کی کوئی وجہ نہیں تھی، منصوبے کیلیے فنڈزموجود تھے،کمی تھی تو کام کرنے کی، ان کو عوام کا درد ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں سے چلا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر، وزرا کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں، سابق حکمرانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں تھی، ان کو کیا غرض تھی کہ غریب کے بچے نے اسکول جانا ہے۔