اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی اورآٹے کا 10 کلو تھیلہ 400 روپے اور20 کلو کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے وزیراعظم کے حکم پر چینی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزنے کہا ہے کہ کارپوریشن کی انتظامیہ سبسڈائزڈ اشیا کی وافر مقدارمیں فراہمی کو یقینی بنانے کوشاں ہے، صارفین اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائے اوروفاقی حکومت کے رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوں۔
اعلان کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے،اورآٹے کے 10 کلو تھیلے پر 75 روپے کی رعایت دی گئی ہے، اب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، جب کہ آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos