سانحہ ساہیوال کے بعدرائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
سانحہ ساہیوال کے بعدرائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

ثناء اللّٰہ عباسی کی چھٹی.رائے طاہر نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اسلام آباد:ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا،ان کی جگہ رائے طاہرکو نئے ڈی جی ایف آئی اے کے طورپرتعینات کیا گیا ہے۔

رائے طاہراس سے پہلے آئی جی بلوچستان پولیس اورایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رہ چکے ہیں۔

سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔

رائے طاہر ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بھی رہ چکے ہیں، وہ ڈی پی او شیخو پورہ، مظفرگڑھ اوررحیم یارخان رہ چکے ہیں۔رائے طاہر کراچی میں ایس پی اوراے ایس پی کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔