مئی ہنگامہ خیز ہوگا۔شیخ رشید

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  ملک کو خانہ جنگی اور خون ریزی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہیں ، حکومت 30 مئی سے قبل انتخابات کا اعلان کر دے  ورنہ عمران خان کی کال پر پورا پاکستان اسلام آباد اکٹھا ہو جاے گا۔

اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اوراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دنیا کی طاقت بھی اکٹھی ہو جائے تو بھی انتخابات کو نہیں روکا جا سکتا ۔عمران خان نے جو کال دی ہے وہ پوری منصوبہ بندی کے بعد دی گئی ہے ، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن چوروں کو چھوڑیں گے نہیں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد مئی کا ہنگامہ خیز ہوگا،استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیے بھی جاسکتے ہیں، مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھو دے گی، سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان روس سے 30فیصد سستی گیس گندم اور پیٹرول لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے عوام کو بڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پیٹرول، گندم سے محروم کردیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، جتناجلدی اسے مکمل کرلیا جائے اتنا ملک کیلئے بہترہوگا۔