دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے۔فائل فوٹو
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے۔فائل فوٹو

جامعہ کراچی کی وین میں دھماکا۔چینی اساتذہ سمیت5افراد ہلاک

کراچی:جامعہ کراچی کی وین میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ،جس کے سبب دو غیر ملکی اساتذہ سمیت 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں 2 رینجرزاہلکاربھی شامل ہٰیں۔غیر ملکی خواتین یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر میں چینی زبان پڑھاتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کولے جانے والی ایک وین میں دھماکے کے بعد لگ گئی، وین دھماکے کے وقت کراچی یونیورسٹی کے اندرموجود تھی،آگ پرقابو پا لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  کیمپس سیکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکہ باہر سے آنے والی وین میں  ہوا ۔ دھماکے میں4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں ڈرائیوراور3 چینی اساتذہ اور خود کش خاتون حملہ آورشامل ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق باہرسے آنے والی گاڑی اساتذہ کی گاڑی کے ساتھ  ٹکرائی ، گاڑی ٹکرانے کےبعد دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے،زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ دھماکا تخریب کاری ہے،تحقیقیات کر رہے ہین کہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یاخود کش تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

دھماکے کے ہلاک و زخمیوں کے نام

دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی باشندوں میں ڈائریکٹر ہوانگ گوئی پنگ، ڈنگ موپنگ، چن سائے اور وین ڈرائیور خالد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں وانگ یوکوئنگ اور سیکیورٹی گارڈ حامد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے قریب پہنچتے ہی گاڑی میں دھماکا ہوا، جبکہ رینجرز کی دو موٹر سائیکلیں گاڑی کے آگے پیچھے تھیں۔

دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ترجمان رینجرز

ذرائع رینجرز کے مطابق دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹر سائیکل پر وین کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

ذرائع رینجرز کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔