دعا زہرا کا نکاح سندھ میں نہیں پنجاب میں ہواہے ،سندھ چائلڈ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا ۔فائل فوٹو
دعا زہرا کا نکاح سندھ میں نہیں پنجاب میں ہواہے ،سندھ چائلڈ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا ۔فائل فوٹو

دعا زہرہ نے والد کے خلاف مقدمہ کردیا

لاہور:کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا جس میں الزام لگایا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔

دعا زہرہ نے مجسٹریٹ کے روبرو والد کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا، دعا نے اپنے والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے کا الزام لگا دیا۔

دعا زہرہ نے والد اور کزن پر اغواء کی کوشش کا بھی الزام لگا دیا اور کہا ہے کہ والد میرے کزن زین العابدین سے زبردستی شادی کرانا چاہتے ہیں۔

دعا زہرہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی، 18 اپریل کو والد مہدی کاظمی، کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آئے۔

دائر کی گئی درخواست میں دعا زہرہ نے کہا ہے کہ والد اور کزن نے مجھ سے اور میرے خاوند سے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں۔

دعا زہرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے میرے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم اہلِ محلہ کے جمع ہونے پر دونوں کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپنی پسند سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، میرے والد اور کزن کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو والد کے خلاف شواہد پیش کرنے کے لیے 18 مئی کو بلا لیا۔