یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو
یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو

حلف نہ لیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عطا تارڑ

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج رات بارہ بجے تک حمزہ شہباز سے حلف نہ لیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں عطا تارڑنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اختیارات کا ناجائزاستعمال کر رہےہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلا کرعدم اعتماد تحریک پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف وفاق سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

لیگی رہنما اویس لغاری نے کہا کہ اجلاس کو بغیر کارروائی کے ملتوی کرنا بھی غیر قانونی ہے، کسی کو حق نہیں کہ کسی آئین شکن کو بغیر سزا کے چھوڑ دیا جائے۔