آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روز کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے 13 رکنی وفد میں بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، سالک حسین، مفتاح اسماعیل اور محسن داوڑ شامل ہیں۔

سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم سعودی حکام اور قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی امورپر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔