اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا

لاہور:سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا۔اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پرویز الہٰی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے اور اجلاس کو ملتوی کرنا میرے اختیار میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے شریفوں کا چہرہ دکھایا ہے اور ساری قوم نے شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے، پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ آئی جی، چیف سیکریٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہونا تھی لیکن پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کورآڈینیشن عنایت اللہ اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔