اسلام ٓٓباد: مسجد نبوی ﷺ واقعہ کے بعد مقامی حکام کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے بے حرمتی کے مرتکب متعدد افراد کوگرفتارکیا گیا ہے جس کی تصدیق اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے کردی ہے۔
ڈائریکٹرانفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتارکیے ہیں۔
فواد العثمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پرحراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پرہوئی ہیں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں ہونے واقع کی خود نگرانی کرتےرہے ۔ ان کے فخر یہ کلمات سنیے کہتے ہیں ہم ان کو حرم میں نماز ہی نہیں پڑھنے دیں گے ۔👇 pic.twitter.com/UYan5JENOq
— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) April 29, 2022
جس وقت شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو تحریک انصا ف رہنما اور رکن اسمبلی شیخ راشد شفیق بھی وہیں موجود تھے ، جنہوں نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی حکومت کے لوگ یہاں آئے تھے،لوگوں نے چورچورکے نعرے لگائے یہ عمران خان کی فتح ہے،ان لوگوں کےخلاف خانہ کعبہ میں بھی نعرے لگیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔
مسجد نبوی کی حرمت کا خیال بھی نہ رکھا گیا، بعض افراد نے بدتمیزی کی انتہا کر دی، پوری دنیا کے زائرین کے سامنے اپنے ہی وزرا کا تمسخر اڑایا گیا، دونوں وزراء کو غداراورچورکہہ کران کا پیچھا کیا گیا۔
رمضان المبارک کے آخری ایام ہونے کے باوجود تماش بین بن کر لوگ اپنے موبائلوں سے ویڈیو بناتے رہے۔نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک شخص نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے سر کے بال نوچ لیے۔