وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس دوبارہ بھیج دی
گورنر پنجاب کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں،10 دن مکمل ہوتے ہی گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ خود بخود برطرف ہو جائیں گے ۔
شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی سمری کے 14 روزمکمل ہونے کے بعد دوسری سمری ارسال کی ہے جس کے ساتھ ہی گورنر پنجاب کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں، یہ 10 دن مکمل ہوتے ہی گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ خود بخود برطرف ہو جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمرسرفرازچیمہ کی برطرفی کے ساتھ ہی وزیراعظم نئے گورنرکی تقرری کی ایڈوائس بھی صدرکو بھجوا دیں گے ۔