وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15سالہ لڑکی مل گئی

لاہور:دو روزقبل سعید آباد کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15سالہ لڑکی آمنہ کو پولیس نے خانیوال سے برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق لڑکی اپنی مرضی سے چنیوٹ آئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ بچی اپنی مرضی سے ٹرین کے ذریعے چنیوٹ آئی تھی

،اس کی چنیوٹ میں سرفراز نامی لڑکے سے دوستی تھی ،پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لیکر کراچی منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سعید آباد کراچی سے 15سالہ لڑکی آمنہ کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا ، جس پر 28اپریل کو پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے اب لڑکی کو پنجاب کے ضلع خانیوال سے برآمد کر لیا ہے جو اپنے دوست سرفراز سے ملنے کیلئے آئی تھی ۔