بنی گالہ کی تلاشی پر بھی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے-حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا-فائل فوٹو
بنی گالہ کی تلاشی پر بھی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے-حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا-فائل فوٹو

حکومت گرانے پرعوام میں غم و غصہ ہے۔عمران خان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی پر 40 سے 45 ارب روپے کے 16 مقدمات چل رہے ہیں ، سارے کیسز ہمارے دور سے پہلے کے ہیں، صرف مقصود چپڑاسی والا کیس پی ٹی آئی دور میں بنا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومتوں کو دو دو بار کرپشن پرنکالا گیا، نون لیگ اب اپنے مقدمات ختم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے آتے ہی تفتیشی افسران تبدیل کیے، خطرہ ہے ان کے مقدمات کا ریکارڈ غائب کردیا جائے گا۔ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں چلا گیا۔ یہ وہ خاندان ہیں جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ سازش سے حکومت گرانے پرعوام میں غم و غصہ ہے، یہ جہاں بھی جائیں گے عوام ان پر اپنا غصہ اتاریں گے، شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری افسوس ناک اقدام ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے قوانین میں نرمی کی، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے تین بلٹ پروف گاڑیاں نکلوائیں، نوازشریف نے دس سال بعد ایک گاڑی کو قانونی کرا دیا، یہ نیب کا کیس ہے، اب پھر یہ دونوں پارٹیاں مل کر ملک کو لوٹیں گی، ان کو اندازہ نہیں لوگوں کو ان پرکتنا غصہ ہے۔