اس بارتو صوبے میں ہی عید پر عوام دو حصوں میں بٹ چکے ہیں۔فائل فوٹو
اس بارتو صوبے میں ہی عید پر عوام دو حصوں میں بٹ چکے ہیں۔فائل فوٹو

قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے آج عید منانے سے انکارکردیا

پشاور:خیبرپختونخوا میں آج سرکاری طورپرعید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے  صوبے کے ساتھ عید منانے سے انکارکردیااور کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، لہذا عید کل مرکز کے ساتھ منائیں گے ۔

خیبرپختونخوا میں عید  تقریبا ہمیشہ ہی مرکز سے ایک روز قبل منالی جاتی ہے مگر اس بارتو صوبے میں ہی عید پر عوام دو حصوں میں بٹ چکے ہیں ، گزشتہ رات خیبرپختونخوا کی حکومت نے چاند کی 130 سے زائد شہادتیں موصول ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے صوبے میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے ساتھ ہی قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے  کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے باعث ہم عید مرکز کے ساتھ منائیں گے ۔

قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہم عید مرکزی کمیٹی کے اعلان پر منگل کے روز ہی منائیں گے ، صوبے میں عید کا اعلان کرنےوالے علماء کا احترام کرتے ہیں ۔