پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)
پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)

عمران خان کا پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نےعوامی رابطہ  مہم کے لیے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک  انصاف عمران خان نے پنجاب کے 6  شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ پنجاب کے 6 شہروں میں جلسے کرے گی جن میں میانوالی، جہلم ،اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور چکوال میں جلسے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قوم کے نام کھلا مراسلہ جاری کر دیا، کہتے ہیں امریکی نمائندے نے تمام سفارتی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے ہماری سیاست میں کھلی مداخلت کی، عمران خان نے لانگ مارچ کو” غلامی نامنظور مارچ "کا نام بھی دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان ایکشن آ گئے، قوم کے نام کھلا مراسلہ جاری کر دیا، اسلام آباد کی جانب مارچ کو” غلامی نامنظور مارچ” کا نام دیا، کہا وہ جلد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، قوم تیار رہے۔