راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔فائل فوٹو
راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔فائل فوٹو

توہین آمیز نعرے بازی۔راشد شفیق کا دو روز کا مزید جسمانی ریمانڈ

اٹک:مسجد نبوی ﷺ میں توہین آمیز نعرے بازی کے معاملے پر عدالت نے راشد شفیق کا دوروز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

آج صبح پولیس نے اٹک کچہری کے تمام رستوں کو بند کر دیا، راشد شفیق کے عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس نے ضلع کچہری کو مکمل طور پرگھیرے میں لیے رکھا، کچہری کے مین گیٹ پر بھی پولیس کے مسلح دستے تعینات کیے گئے تھے، کچہری کے اندر کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔

وکلاء کو بھی کچہری کے اندرجانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بعض پولیس اہلکاروں نے وکلا سے بدتمیزی بھی کی۔ میڈیا کے نمائندوں کی کچہری کے اندر داخلے پر پابندی تھی۔ سابق مشیر زلفی بخاری اوراس کے چچا زاد بھائی سابق صوبائی وزیرکو بھی بڑی مشکل سے اندر جانے دیا گیا۔

راشد شفیق کو سینئر سول جج منیر عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے راشد شفیق کا دو روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا، ان کو پولیس ڈی سی کے دفتر کے راستے سے باہر لے کر گئی۔