انہوں نے صرف اپنے ووٹرزکو ہی شرمندہ نہیں کیا بلکہ عدالت کا احترام بھی نہیں کیا۔فائل فوٹو
انہوں نے صرف اپنے ووٹرزکو ہی شرمندہ نہیں کیا بلکہ عدالت کا احترام بھی نہیں کیا۔فائل فوٹو

عمران نیازی کے ٹاؤٹ سے گورنر ہاؤس خالی کرانے کا وقت آگیا۔طلال چوہدری

فیصل آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرآئینی مطالبے کرنے والے گورنرکو ایک حوالداراور چارسپاہی گورنر ہاؤس سے اٹھا کرباہر پھینکنے والے ہیں ۔غیرآئینی طورپرگورنر ہاؤس پر مسلط عمران نیازی کے ٹاؤٹ سے گورنر ہاؤس خالی کرانے کا وقت آگیا ہے ،تم انشاءاللہ 4 دن بعد 1122 کامطالبہ کرو گےعمرانی گند اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاؤس سے سیدھا جیل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے سامنے سرجھکانے کے بجائے آئین اورقانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے ،غیرآئینی گورنرسوال اٹھانے کے بجائے اپنا سامان اٹھائے اور گورنر ہاؤس خالی کرے ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے” گوگیانہ فلسفے“ کے تحت نہیں ،ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف کبھی اقوام متحدہ، کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں۔