مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

نون لیگ کا مئی میں جلسوں کی تاریخوں میں ردوبدل

لاہور:مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے جلسوں کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا گیاہے اور نئی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ مریم نواز کا 8 مئی کو اوکاڑہ کا جلسہ اب 23 مئی کو ہو گا جبکہ مریم نواز کل اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔

دوسری جانب مریم نواز شانگلہ میں 7 مئی جبکہ صوابی میں 11 مئی کو جلسے سے خطاب کریں گی ۔صوبہ خیبر پختونخوا جلسوں کی میزبانی وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیر مقام کریں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق مریم نواز 15مئی کو گجرات20مئی کو سرگودھا اور 23مئی کو اوکاڑہ میں جلسہ کریں گی جبکہ مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف یوم تکیبرپر 28مئی کو بہاولپور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔