کابل:افغانستان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پید اہوگئی جس سے 22 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے12 صوبوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ، جو صوبے شدید بارشوں سے متاثرہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر برائے نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ملاوی شرف الدین مسلم کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوئے اور100 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔