آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غداریہ کیسا اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے ۔فائل فوٹو
آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غداریہ کیسا اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے ۔فائل فوٹو

عمران خان صاحب! میرا نام عزت سے لیں،علیم خان

لاہور:سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج کر دیا اور ساتھ کہا میرا نام عزت سے لیں آپ کا نام بھی عزت سے لوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان ، جہانگیر ترین مل کرٹی وی پر آ جائیں ،آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں ہم بھی بتا دیں گے کہ ہمارے پاس کیا کچھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کر لیں لوگوں کو ورغلائیں لیکن میں سچ بولوں گا، ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں۔اپنے وزرا کو دیکھیں کون سفیروں کو ملتا رہا،میں امریکی اور یورپین سفیرکوعمران خان کے گھر ملا تھا، آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غداریہ کیسا اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے ۔

علیم خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ میرے پاس 300ایکڑ زمین ہے،میرے پاس 300نہیں 3000 ایکڑ ہے ، یہ سوسائٹی 2010 میں بھی میرے پاس تھی اورآج بھی میرے پاس ہے ،میں نے یہ زمین مارکیٹ ریٹ پر خریدی لیکن عمران خان نے روڈا کے تحت زمین سرکاری ریٹ پرخرید کرڈویلپرزکودیں،اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں اورکس بنیا دپردی گئیں۔