پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

چیف منسٹر ولد پرائم منسٹر حکومت جلد ختم ہونے والی ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چیف منسٹر ولد پرائم منسٹر حکومت ہے،یہ حکومت کچے دھاگے سے بندھی ہے کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 25ارکان پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن امیدوارکو ووٹ دیا ،الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنا ہے ،جب یہ 25ارکان جب اپنی نشست سے فارغ ہو جائیں گے تو پنجاب میں کسی بھی پارٹی کے پاس 186کا ووٹنگ ہندسہ نہیں رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے ،الیکشن کمیشن اسے بزنس از یویل کے طور پر نہ لیں اس کیس کی سماعت منگل کی بجائے کل کریں اور اسے ختم کریں ۔آج سے عمران خان اپنے جلسوں کی دوسری نشست شروع کر رہے ہیں جو 20 مئی تک جاری رہے گی،اس دوران وہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ دیکھیں گے یہ لوگ کتنی دیر تپتی دھوپ میں باہر بیٹھیں گے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام تپتی دھوپ میں بیٹھتے ہیں یااسمبلی میں موجود حکمرانوں کو تپتی دھوپ میں بیٹھنا پڑتا ہے۔