میاں نوید نے والد رانا احمد علی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی۔فائل فوٹو
میاں نوید نے والد رانا احمد علی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی۔فائل فوٹو

نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد قتل

پاکپتن:مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو بیڈ روم میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں اور بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

لیگی رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید نے والد رانا احمد علی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے اوربتایا کہ میں لاہورمیں ہوں اوراطلاع فون کے ذریعے ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے کا کہناتھا کہ ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ واقعہ4سے5 گھنٹے قبل پیش آیا،لاہور میں اطلاع ملی ہے اب پاکپتن جارہاہوں،گھریلو ملازمین کی جانب سے فون پراطلاع دی گئی ۔

آئی جی پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کردی ہیں اورکہاہے کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد پکڑا جائے گا، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔