5 فروری 2023ءکو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔
5 فروری 2023ءکو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔

حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کردی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سرکاری دفاترکے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کردیے گئے جبکہ جمعتہ المبارک کے روزاوقات کار صبح 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔قبل ازیں دفاترکے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پرملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔