ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پرسماعت کل ہو گی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پرسماعت کل ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہرعالم میاں خیل، جسٹس منیب اختراورجسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دیں گے، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اورسیاسی جماعتوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائرکررکھا ہے۔سپریم کورٹ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرآرٹیکل 63 اے پر رائے دے گی۔