سفید پوش افراد کا مرغی کھانا بھی محال ہو گیا ہے۔فائل فوٹو
سفید پوش افراد کا مرغی کھانا بھی محال ہو گیا ہے۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 700 کلو تک جا پہنچا

کراچی:عوام کو مہنگائی کا نیا جھٹکا، چکن ناقابل برداشت حد تک مہنگا ہو گیا۔ ناجائزمنافع خوروں نے کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کا ریٹ 200 روپے اضافے سے 700 کلو تک پہنچا دیا، کراچی میں قیمت 150 سے بڑھ کر 600 روپے کلو ہوگئی، لاہور میں چکن458 روپے کلو تک ملنے لگا۔

کراچی میں ناجائز منافع خور سرگرم ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کے غیرفعال ہونے کے باعث فی کلو چکن 150روپے مزید اضافے سے 600 قیمت پر فروخت ہونے لگا، بڑھتی مہنگائی سے غریب و متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں بھی مرغی کے گوشت کے نرخ آسمان کو چھونے لگے ہیں، 200 روپے اضافے کے بعد چکن 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، سفید پوش افراد کا مرغی کھانا بھی محال ہو گیا ہے۔